اہم خبریںبین الاقوامی
بھارتی پنجاب کے پہلے دلت وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ نے حلف اٹھالیا

چنڈی گڑھ : انہوں نے پیر کی دوپہرگورنر پنجاب بنواری لال پروہت سے حلف لیا،کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی ،ان کے ساتھ دو ڈپٹی وزرائے اعلٰی نے بھی حلف اٹھایا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے چرنجیت نے کہاکہ وزیر اعلٰی یا کابینہ نہیں بلکہ پارٹی سپریم ہے ،پارٹی کے نظریات کے مطابق ریاست میں کام کرونگا۔پریس کانفرنس کے فوری بعد وہ کسان مظاہرین کے پاس پہنچے جہاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں خود رکشہ چلانے والاہوں،کسانوں کے مسائل سنے جائیں گے ،انہوں نے ریاست میں کسانوں کے بجلی اور پانی کے بل معاف کرنے کا اعلان کردیا۔



