بلوچستان

افغانستان کے معاملے پرتمام دنیا میں فعال حکومتیں درپیش چیلنجز پر جامع اور پارلیمانی بحث کرررہی ہے، ثناءبلوچ

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے کہاہے کہ افغانستان کے معاملے پرتمام دنیا میں ذمہ دار اور فعال حکومتیں درپیش چیلنجز پر جامع اور پارلیمانی بحث کرررہی ہے پاکستان کو ہمسایہ ملک کی حیثیت سے تمام جمہوری اداروں کو اعتماد میں لینے کے لیے اسی راستے پر چلنا چاہیے اورپارلیمنٹ بشمول بلوچستان وخیبرپشتونخوا اسمبلی کے ارکان کامشترکہ اجلاس طلب کرکے مستقبل کالائحہ طے کرناچاہےے ،بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے لیکر زرعی علاقہ نصیرآباد ڈویژن عوام بنیادی ضروریات کیلئے سراپااحتجاج ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا میں ذمہ دار اور فعال حکومتیں افغانستان اور علاقائی سطح پر پیدا ہونے والے سماجی سلامتی کے چیلنجوں پر جامع اور پارلیمانی بحث کرررہی ہے پاکستان کو ہمسایہ ملک کی حیثیت سے تمام جمہوری اداروں کو اعتماد میں لینے کے لیے اسی راستے پر چلنا چاہیے۔افغانستان ہمسایہ ملک اورافغان ہمارے بھائی بہن ہیں۔افغانستان میں قیام امن،مستحکم قومی حکومت وسب سے بڑھ کر افغان اقتداراعلیٰ افغانستان کی خودمختاری کا احترام کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ بشمول بلوچستان وپختونخوا اسمبلی کے اراکین کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے لیکر زرعی علاقہ نصیرآباد ڈویژن عوام بنیادی ضروریات کیلئے سراپااحتجاج ہیں ،1986 میں جیونی میں پانی کیلئے احتجاج پر فائرنگ کرکے معصوم بچیوں کو شہید کیا گیا – آج 74 سال کے بعد بھی گوادر لسبیلہ اور خاران سمیت بلوچستان کی اکثریتی آبادی پانی بجلی سے محروم ہیں اور فرمائشی پی ایس ڈی پی کے خلاف جب احتجاج کیا جاتا ہے تو اپوزیشن کے اراکین پر بھی حملہ کیا جاتا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button