اہم خبریںپاکستان

بیرون ملک پاکستانیوں سے عمران صاحب کو کوئی ہمدردی نہیں : مریم اورنگزیب

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب تاریخی ناکامیوں،کرپشن اور عوامی مایوسی کو اداروں اورمیڈیا پر حملوں کے ذریعے چھپانا چاہتے ہیں،سب تماشہ عوام کے اصل مسائل ، عمران صاحب کی چوری ، نااہلی ، نالائقی سے نظر ہٹانے کیلئے کیا جاتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ سب تماشہ تاریخی بے روزگاری ، مہنگائی معاشی تباہی ، تاریخی قرضہ سے نظر ہٹانے کیلئے کیا جاتا ہے،عمران صاحب معیشت کو لے ڈوبے، مہنگائی کی چھری سے عوام کوحلال کردیااور چاہتے ہیں کہ کوئی نہ بولے، ہم الیکڑانک ووٹنگ مشین اورمیڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تنازعوں کے ذریعے اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے نہیں دیں گے، عوام کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی بات نہ ہو اس لئے کرائے کے ترجمان روز پریس کانفرنس سے قوم کا پیسہ ضائع کرتے ہیں،جھوٹ بولنے پر تعینات کرائے کے ترجمانوں نے پی آئی ڈی کو پی ٹی آئی کا دفتر بنالیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے تماشوں کی آڑ میں الیکشن کمیشن کو نشانہ بنانے کی اصل وجہ غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس کی تکلیف ہے ،میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے تاکہ عمران صاحب اینڈکمپنی کی کرپشن، ناکامیوں اور چوریوں کو رپورٹ نہ کرے ،تاریخی مہنگائی، بے روزگاری، ملکی وغیرملکی قرضوں کا بوجھ عمران صاحب کے گلے کا ڈھول بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے عمران صاحب کو کوئی ہمدردی نہیں، وہ ان کی آڑ میں اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتے ہیں ،بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کی بجائے عمران صاحب اپنی اور ساتھیوں کی لوٹ کھسوٹ کیلئے فکر مند ہیں ،بجلی بلوں کے ذریعے ظالمانہ ٹیکسوں کی وصولی کیلئے صدرکا انگوٹھا لگوایا گیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button