اہم خبریںپاکستان

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تو ہم عدالت جائینگے : شاہد خاقان

کراچی : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہتے ہیں کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں واضع قانون کے باوجود توسیع کی جارہی ہے ،قانون موجود ہے توسیع نہیں ہوسکتی،اگر توسیع کی گئی تو ہم عدالت جائینگے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا ملک میں مہنگائی بیروزگاری کی شرح کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے،وزیراعظم ہر ہفتے تقریر کرتے ہیں لیکن کسی تقریر میں غربت اور مہنگائی کا ذکر نہیں ہوتا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نا عوام کے ووٹوں سے آئے ہیں نا ان کو عوام کی پرواہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس دینا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے لیکن ٹیکس جائز ہونا چاہیے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button