اہم خبریںپاکستان

میاں صاحب کو سمجھائیں کہ عوام نے الیکشن میں ووٹ کوعزت دی، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ میاں صاحب کوکوئی سمجھائے کہ عوام نے 2018 کے الیکشن میں واقعی ووٹ کوعزت دی۔ ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام نے سمجھ بوجھ کر ووٹ کو استعمال کیا۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ ووٹ کے ذریعے میاں صاحب اقتدار سے فارغ ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراسدعمرنے الزام عائد کیا کہ نواز شریف کو جعل سازی کرکے ملک سے بھی بھاگنا پڑا۔

ہم نیوز کے مطابق اسد عمر نے استفسار کیا کہ ووٹ کی اتنی عزت کافی نہیں یا مزید عزت افزائی کی ضرورت ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button