• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

بند دروازوں میں بھی کچھ بات چیت ہوگی، شیری رحمان

web desk by web desk
September 20, 2020
in اہم خبریں, پاکستان
0
بند دروازوں میں بھی کچھ بات چیت ہوگی، شیری رحمان

 پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے آل پارٹیز کانفرنس شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ایک بیان میں کہا ہے کہ ای پی سی میں کچھ بات چیت بند دروازوں میں بھی ہوگی۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کراچی سے آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ نوازشریف لندن سے ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے اور اے پی سی میں تمام جماعتیں اپنا موقف پیش کریں گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے آغاز میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف ابتدائی کلمات ادا کریں گے جو پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا آفیشل اکاؤنٹس پر براہ راست نشر ہوں گے۔

شیری رحمان نے بتایا کہ حکومت اے پی سی کے باعث دباؤ میں ہے۔ حکومت سے کہیں گھبرانا نہیں۔ انہوں نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی خود ماری ہے۔ آج ایکشن پلان مجموعی طو پر بنایا جائے گا اور اے پی سی کے بعد میڈیا کو ایکشن پلان سے آگاہ کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں موجودہ حکومت کی جواب دہی کیلئے متحد ہیں۔ سلیکٹڈ تجربے کے دوسال پاکستان اور عوام کیلئے تباہی اور بربادی ثابت ہوئے۔ سلیکٹڈ تجربے کے منفی نتائج جمہوریت ، معیشت اور خارجہ پالیسی پڑے۔ ہم جمہوریت کیلئے متحد ہیں، جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف بھی ویڈیو لنک سے شرکت کریں گے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وزیراعظم، اسپیکر اسد قیصر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خواہش مند ہے جب کہ ن لیگ کی جانب سے نئے میثاق جمہوریت کی تجویز زیرغور ہے۔

Previous Post

بزنس ٹائیکون کا 8 ارب ڈالر کی دولت خیرات دینے کا عمل حقیقی امیری ہے: وزیراعظم

Next Post

میاں صاحب کو سمجھائیں کہ عوام نے الیکشن میں ووٹ کوعزت دی، اسد عمر

Next Post
میاں صاحب کو سمجھائیں کہ عوام نے الیکشن میں ووٹ کوعزت دی، اسد عمر

میاں صاحب کو سمجھائیں کہ عوام نے الیکشن میں ووٹ کوعزت دی، اسد عمر

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.