اہم خبریںبلوچستان

سرداراختر مینگل اپوزیشن کی اے پی سی میں شریک نہیں ہوئے

حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں بلوچستان کی دو جماعتوں کی قیادت شریک نہیں ہوئی  بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے قائد سردار اختر جان مینگل اور بی این پی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری اپوزیشن کی اے پی سی میں شریک نہیں ہوئے۔

اس حوالے سے بی این پی مینگل کے سیکریٹری جنرل سینیٹر جہانزیب جمالدینی کا کہنا تھا کہ حکومت کو آزمایا اب اپوزیشن کو آزمائیں گے۔اگر اپوزیشن نے بلوچستان کے لئے کچھ کیا تو اپوزیشن میں بیٹھنے کا سوچ سکتے ہیں۔ اب بھی غیر جانبدار بنچوں پر بیٹھے ہیں۔ سردار اختر جان مینگل کی طبعیت ٹھیک نہیں وہ اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button