اہم خبریںبین الاقوامی

طالبان نے صحافی کے نہ ملنے پر ایک رشتہ دار کو قتل اور دوسرے کو گولی مار دی

برلن:  طالبان نے جرمنی کے خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو سے تعلق رکھنے والے افغان صحافی کی تلاش میں ایک رشتہ دار کو قتل اور دوسرے کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

جرمنی کے خبر رساں ادارے ’’ڈوئچے ویلے‘‘ کے مطابق طالبان ہرات میں اُن کے ایک صحافی کو تلاش کر رہے ہیں اور گھر گھر تلاشی کے دوران صحافی کے ایک رشتہ دار کو قتل جب کہ دوسرے کو گوی مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔

دوسری جانب عالمی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی ڈبلیو کے صحافی کے دیگر رشتہ دار طالبان سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ادھر ڈوئچے ویلے کے ڈائریکٹر جنرل پیٹر لمبرگ کا کہنا ہے کہ طالبان نے حالیہ ہفتوں میں ہمارے 3 صحافیوں کے گھروں پر حملے بھی کیے ہیں۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی ایک دستاویز میں انکشاف کہا گیا ہے کہ طالبان نیٹو اور امریکی افواج کے لیے کام کرنے والوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔

افغانستان میں جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے، یہ زیادہ واضح ہو رہا ہے کہ طالبان نے اب صحافیوں کو ڈھونڈنے کے لیے منظم تلاش شروع کر دی ہے۔

تاحال طالبان کی جانب سے صحافیوں کی تلاش اور اور ان کے رشتہ دار کے قتل کی خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button