اہم خبریںبلوچستان

ہرنائی‘ کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے2افراد جاں بحق

ہرنائی: ہرنائی کے علاقے سب تحصیل کھوسٹ میں کوئلے کے لیز میں گیس بھر جانے سے حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق‘ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکال کر ہسپتال پہنچا دئیے۔ ہرنائی ٹریبیون کو دستیاب ذرائع کے مطابق حادثہ شاہ مائننگ ایریا ٹھیکہ دار وزیر تارن کے لیز میں پیش آیا۔ جس میں لیز میں اچانگ گیس بھر گیا۔ جس کی وجہ سے دو بندے محمد طاہر ولد حاجی روزی خان عمر تقریبآ 30 سال قوم کاکڑ مردانزئی سکنہ قلعہ سیف اللہ اور صدیق اللہ ولد مولوی راز محمد عمر تقریبآ 40 سال قوم تارن سکنہ کلی شنلیزہ کھوسٹ جانبحق ہوئے۔ہرنائی یاد رہے کچھ دن پہلے بھی ہرنائی کے علاقے سب تحصیل کھوسٹ ٹھیکہ دار حاجی گلزار کے لیز میں حادثہ پیش آیا تھا۔ جس میں ایک بندہ فیض محمد ولد زرین سکنہ شانگلہ خیبر پختونخواہ جاںبحق ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button