اہم خبریںپاکستان

اینٹی کرپشن پنجاب ان ایکشن: ن لیگ کے ایک اور سابق ایم پی اے گرفتار، مقدمہ درج

راولپنڈی:   اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ن لیگی ایم پی اے و مشیر سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری سرفراز افضل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ سابق ایم پی اے نے این او سی کے بغیر ہاوسنگ سوسائٹی سرکاری زمین پر بنا رکھی تھی۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کا آلہ کار بننے والے 11 افراد پر بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی نگرانی میں سرکل آفیسر زاہد ظہور نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کی طبعیت خراب ہونے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے کہا کہ ملزم نے این او سی کے بغیر غیر رجسٹرڈ، غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رکھی تھی، ملزم نے نالہ لئی اور محکمہ جنگلات کی 200 سے زائد کنال زمین پر بھی قبضہ کر کے غیر قانونی طور پر سوسائٹی میں شامل کی ہوئی ہے، ملزم نے ٹکیسز کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے مزید کہا کہ ملزم غیر قانونی سوسائٹی بنا کر سادہ لوح عوام کو لوٹ رہا تھا، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد پر مبنی سورس رپورٹ پر کاروائی عمل میں لائی گئی، پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button