
فیڈرل بورڈ آف رونیو( ایف بی آر) نے ٹیکس ڈائریکٹری 2018 جاری کردی۔
مالی سال 2018 کے دوران ٹیکس کلیکشن میں سندھ بازی لےگیا اور پہلے نمبر پر آیا۔ فائلرز زیادہ ہونے کے باوجود پنجاب ٹیکس کلیکشن میں دوسرے نمبر پر آیا۔
کس صوبے نے کتنا ٹیکس جمع کیا
سندھ سے 44.91 فیصد، پنجاب 34.99، اسلام آباد 14.77، کے پی کے 3.54، بلوچستان 1.67 اور گلگت بلتستان سے 0.12 فیصد ٹیکس جمع ہوا۔
کراچی پہلے نمبر پر
کراچی سے سب سے زیادہ 209 ارب 10 کروڑ 71 لاکھ 38 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا ۔ کراچی جنوبی سے 114 ارب 22 کروڑ 99 لاکھ 55 ہزار، کراچی وسطی سے 9 ارب 5 کروڑ 93 لاکھ 71 ہزار روپے، کراچی شرقی سے 34 ارب 9 کروڑ 25 لاکھ روپے ٹیکس جمع ہوا۔
اسلام آباد سے 204 ارب 14 کروڑ 86 لاکھ 73 ہزار روپے، فیصل آباد سے 16 ارب 26 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار روپے، گوجرانوالہ سے 7 ارب 92 کروڑ 62 لاکھ 64 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا۔
سیاستدانوں میں نمبر ون
مالی سال 2018 کے دوران ارکان پارلیمان کی ٹیکس تفصیلات بھی جاری کردی گئی جن کے مطابق ٹیکس ادا کرنے والے سیاستدانوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سرفہرست رہے جنہوں نے 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس ادا کیا۔
وزیراعظم، شہباز شریف، آصف زرداری اور بلاول نے کتنا ٹیکس دیا




