کھیل

بارش کے باعث نیشنل انڈر 19ٹورنامنٹ کے میچز ڈرا

راولپنڈی: جڑواں شہروں میں بارش کے باعث نیشنل انڈر 19تھری ڈے ٹورنامنٹ کے میچز ڈرا ہوگئے ۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے باعث ایوب پارک گرائونڈ راولپنڈی اور شالیمار گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے دونوں میچز کے تیسرے روز ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ دونوں میچوں میں دوسرے روز کا کھیل بھی شروع ہونے سے قبل ہی روک دیا گیا تھا۔اس سے قبل ایوب پارک گرائونڈ راولپنڈی میں ناردرن اور بلوچستان کے مابین کھیلے گئے میچ کے پہلے روز صرف 21 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا تھا ۔ناردرن نے بلوچستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے کہ میچ خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا جو بعدازاں شروع ہی نہیں کیا جاسکا۔ ادھر شالیمار گرائونڈ اسلام میں سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے پہلے روز 51 اوورز کا کھیل ہوا تھا، جہاں سنٹرل پنجاب نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button