اہم خبریںبین الاقوامی
فرانسیسی ریڈیو نے ملکہ الزبتھ، خامنہ ای،جمی کارٹر کے انتقال کی خبر نشر کردی

پیرس : بعدازاں ریڈیو فرانس انٹرنیشنل نے ٹویٹر پر جاری بیان میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ غلطی ایک تکنیکی خرابی کے باعث ہوئی ، جس پر ادارہ متعلقہ شخصیات اور ان کے چاہنے والوں سے معافی چاہتا ہے ، ادارہ غلطی کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کررہا ہے ۔ ریڈیو فرانس کے اس ٹویٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کا سامنا ہے ۔جن دیگر شخصیات کے انتقال کی خبر شائع کی گئی،ان میں کیوبا کے رہنما راؤل کاسترو اور اداکارہ صوفیہ لورین شامل ہیں۔




