اہم خبریںبین الاقوامی

سپریم کورٹ کے باہر ٹرمپ ،بائیڈن حامی آمنے سامنے

واشنگٹن :  صدر ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین نے گزشتہ روز بھی مظاہرے جاری رکھے ،امریکی سپریم کورٹ کے سامنے ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین نے ایک دوسرے کے خلاف خوب نعرے بازی کی، اس موقع پر ہاتھا پائی بھی ہوئی جس پر پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔کیپٹل ہل کے سامنے بھی ہزاروں مظاہرین جمع ہو کرڈرم بجاتے رہے ۔ ایریزونا میں ٹرمپ کے حامیوں نے مظاہرہ کیا جس کے دوران متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔دوسری طرف امریکا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ،تمام ریاستوں کا غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا،جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹ 306 ہوگئے ،ڈونلڈ ٹرمپ 232 ووٹ حاصل کرسکے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے ریپبلکن پارٹی کا گڑھ مانی جانے والی ریاستوں میں کامیابی حاصل کی، وہ 28 سال بعد ریاست جارجیا سے ڈیموکریٹک پارٹی کو جتوانے میں کامیاب ہوئے جو بائیڈن انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باعث ملک میں 6 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کیاجاسکتا ہے ۔امریکی صدر ٹرمپ نے پہلی بار وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ جوبائیڈن دھاندلی سے جیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button