اہم خبریںپاکستان

جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.02 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد: پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) کا آؤٹ پٹ کورونا وائرس کی وجہ سے مہینوں تک کے نقصانات کا سامنا کرنے کے بعد جولائی کے مہینے میں 5.02 فیصد بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے ابتدائی دنوں میں ایل ایس ایم انڈیکس دسمبر 2019 میں 9.66 کے اضافے کے بعد نمایاں ہوگیا تھا جس کی وجہ شوگر کی پیداوار میں متاثر کن کارکردگی تھی جس میں 97 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا تھا۔

رواں سال مئی کے مہینے میں گزشتہ سال کے مئی کے مقابلے میں 24.8 فیصد تک ایل ایس ایم میں تیزی سے زوال دیکھا گیا تھا جس کی وجہ پیداوار میں کمی تھی۔

یہ جون میں ایک بار پھر 7.74 فیصد تک نیچے آگیا تھا تاہم گزشتہ مہینوں کے مقابلہ میں اب یہ بہتر ہوا ہے۔

جون کے مقابلہ میں جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو ملک میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی کی عکاسی کرتا ہے۔

2019-20 میں ایل ایس ایم آؤٹ پٹ سالانہ بنیادوں پر 10.17 فیصد گر گئی۔

ماہانہ بنیاد پر پیداوار کے ماہانہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایل ایس ایم میں 15 میں سے 9 ذیلی شعبوں میں جولائی میں اضافہ ہوا۔

توقع ہے کہ سود کی شرح میں کمی اور خام مال پر ڈیوٹیز میں کمی سے رواں مالی سال میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button