اہم خبریںپاکستان

اہم قانون سازی کیلئے حکومت ایکٹو، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے شیڈول

اسلام آباد:   پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔ انسداد منی لانڈرنگ سمیت کئی اہم بلوں کی منظوری کا امکان ہے۔

ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل منظوری کیلئے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔ اینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، دارالخلافہ وقف املاک بل 2020 بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلوں کو مسترد کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button