5 روز گزر گئے، صرف باتیں اور دعوے، زیادتی کیس کا ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا
لاہور: موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔ پولیس نے عابد کے بہنوئی اور مزید رشتہ داروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔
