
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سانحہ موٹروے کے خلاف 17 ستمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔ منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موٹروے پر خاتون پر ظلم ہوا، حکومت کے نمائندے غیر ذمہ دارنہ بیانات دے رہے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ خاتون نے حکومت سے مدد مانگی تھی، مدد نہیں ملی۔
انھوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اس واقعے کے خلاف 17 ستمبر کو وزیرِاعلیٰ آفس کے سامنے دھرنا دے گی۔


