
ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت بڑھنے لگی، فی تولہ کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1 ہزار 878 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 400 رو پے اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔



