
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی خان انتقال کر گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی خان کے اہل خانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کئی ہفتوں سے زیر علاج تھے۔
اہل خانہ کے مطابق جام مدد علی خان کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے تھے لیکن کورونا سے اُن کے پھیپھڑے متاثر ہوئے تھے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کے متاثر ہونے پر تقریباً 1ماہ سےزائدوقت سے جام مدد نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام مدد علی خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔




