اہم خبریںبین الاقوامی

برطانیہ: ایک دن میں ریکارڈ 33 ہزار 470 نئے کیسز رپورٹ

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات 50 ہزار سے زیادہ ہونے کے بعد ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ کورونا کیسز بھی سامنے آگئے۔

برطانوی حکام کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 470 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ اور اموات 50 ہزار 300 سے زائد ہوچکی ہیں، جو کہ یورپی ممالک میں کورونا کی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

دوسری جانب امپیریل کالج لندن کا نئی تحقیق میں کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کورونا وائرس ہر 80 افراد میں سے ایک کو متاثر کر رہا ہے۔

برطانیہ میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ پر امپیریل کالج لندن کی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اکتوبر کے آغاز سے ہر 24 روز بعد کورونا کیسز میں دُگنا اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button