
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ان کے قریبی ساتھیوں سے بات چیت کے لیے رابطے کیے گئے ہیں لیکن اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے بات چیت پر غور کیا جاتا ہے، تاہم شرط یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔
دوران انٹرویو انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت (پاکستان مسلم لیگ ن) فوج سے بات کرنے کے لیے تیار ہے اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اس بات چیت پر غور کیا جاسکتا ہے لیکن شرط یہی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔
انٹرویو کے دوران اسٹیبلشمنٹ کے رابطوں سے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ان کے ارد گرد موجود کئی لوگوں سے رابطہ کیا ہے لیکن ان سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔



