اہم خبریںپاکستان

ہنگامہ آرائی کیس: لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کی ضمانت منظور

لاہور:   انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہنگامی آرائی کیس میں خواجہ عمران نذیر کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ لیگی ایم پی اے کے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اپنایا خواجہ عمران نذیر کے خلاف تھانہ چوہنگ میں دہشت گردی کی خصوصی دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہے، وہ اظہار یکجہتی کے لیے نیب آفس گٸے، کسی قسم کی ہنگامہ آراٸی نہیں کی، اس مقدمہ میں دیگر ملزمان بھی عبوری ضمانت پر ہیں، عدالت سے استدعا ہے خواجہ عمران نذیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button