اہم خبریںشوبز

کالج دور میں موٹی آئمہ بیگ کا وزن ڈینگی نے کم کردیا

لاہور :   گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ 16 سال کی عمر میں ان کا وزن 75 کلو گرام سے بھی زیادہ تھا اور ڈینگی ہونے کے باعث ان کا وزن قدرتی طور پر کم ہو گیا۔ انہوں نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ وہ جب کالج میں تھیں تو ان کا وزن بہت زیادہ تھا اور وہ اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے ہر قسم کا لباس زیب تن نہیں کر سکتی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کالج میں جب لڑکیوں کو دیکھتی تھیں تو ان کا بھی دل کرتا تھا کہ وہ سمارٹ ہو جائیں اور پھر انہوں نے اس پر بہت محنت بھی کی لیکن جب انہیں ڈینگی ہو اتو اس کے بعد ان کا وزن قدرتی طور پر کم ہو گیا اور اب وہ سب کے سامنے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button