
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم سے انعامات حاصل کرنے والی 10 وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کی رینکنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ کی کارکردگی تسلیم نہ کرنے پر احتجاج کیا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کو وفاقی وزرا کی کارکردگی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جانے پر لکھے گئے احتجاجی خط میں شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کی کارکردگی تسلیم نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا۔
انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی فہرست میں وزارت خارجہ امور کو 11 ویں نمبر پر شمار کیا گیا ہے اور پیئر ریویو کمیٹی (پی آر سی) کی اس رینکنگ پر مجھے شدید تحفظات ہیں۔




