وزیراعظم عمران خان نے سیکریٹریٹ گروپ کیلئے 88 اسامیوں کی منظوری دے دی

0 25

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 19 اور 20 میں اوپن مارکیٹ سے تجربہ کار اہلکاروں کی تعیناتی اور سیکریٹریٹ گروپ میں 88 اضافی اسامیوں کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق 88 اسامیوں میں سے بی ایس 21 میں 15، بی ایس 20 میں 29 اور بی ایس 19 میں 44 اسامیاں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے 88 اسامیوں کے فیصلے سے سیکریٹریٹ گروپ میں پروموشن (ترقی) کے عمل میں تیزی آئے گی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹریٹ میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر بی ایس 19 اور بی ایس 20 میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی ضروریات پر مبنی اوپن مارکیٹ سے تکنیکی طور پر تعلیم یافتہ اور تجربہ کار افراد کی تقرریوں کی بھی منظوری دے دی۔ اس تجویز سے کسی بھی پیشہ ور گروہ کی کیڈر کی قوت متاثر نہیں ہوگی اور وہ نجی شعبے سے وفاقی حکومت کی پالیسی سازی میں انتہائی ضروری تکنیکی وسائل لائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.