• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن اپنا اعتماد بحال کرے ، حافظ حسین احمد

web desk by web desk
February 10, 2022
in اہم خبریں, بلوچستان
0
تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن اپنا اعتماد بحال کرے ، حافظ حسین احمد

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن اپنے اندر بے اعتمادی ختم کرے، 23 مارچ کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کے لیے آصف زرداری کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے عاق کرنے والے آج اسی زرداری کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔ بدھ کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کہنے پر پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو عاق کیا تھا لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ آج اُسی آصف زرداری کے روڈ میپ پر چلنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کے لیے آصف زرداری کی خدمات حاصل کی گئی ہیں نواز شریف اپنے مسائل اور مشکلات کی وجہ سے ایک بار پھر زرداری کے جال میں پھنس گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری زیرک سیاستدان ہیں اور وہ جس سیاسی بساط پرچال چل رہے ہیں معلوم نہیں کہ وہ یہ کھیل خود کھیل رہے ہیں یا کسی اور کے اشارے پر میدان میں ہیں البتہ اب 11 فروری کو پیپلز پارٹی کے فیصلوں پر پی ڈی ایم سے انگوٹھا لگوایا جائے گا اور زرداری کی ایک اور چال کو اپنانا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا لانگ مارچ نومبر تک لانگ ہوسکتا ہے کیوں کہ نومبر میں موسم کے ساتھ اور بھی انتہائی اہم تبدیلیاں ہوں گی۔

Previous Post

پاکستانی ٹیم سے مُنسلک ہونے پر بہت خوش ہوں : بولنگ کوچ شان ٹیٹ

Next Post

کوئٹہ : گوشت، آٹا، کوکنگ آئل اور دودھ کے بعد ٹماٹر کی قمیت میں بھی اضافہ

Next Post
کوئٹہ : گوشت، آٹا، کوکنگ آئل اور دودھ کے بعد ٹماٹر کی قمیت میں بھی اضافہ

کوئٹہ : گوشت، آٹا، کوکنگ آئل اور دودھ کے بعد ٹماٹر کی قمیت میں بھی اضافہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.