کھیل

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ تیزی سے صحت یاب ہونے لگے

لاہور:  نسیم شاہ کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سکواڈ میں شمولیت کے امکانات روشن ہیں ۔ نسیم شاہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے سبب وہ زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز بھی نہ کھیل سکے ۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں اور انہیں نومبر کے تیسرے ہفتے میں میچز کھیلنے کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم اور پاکستان شاہین کے سکواڈز کا اعلان 11 نومبر کو کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button