اہم خبریںبلوچستان

کوئٹہ میں بدامنی کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ تشویشناک ہے ، مولانا حافظ حمد اللہ

کوئٹہ  : جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنماء اور سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹرحضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ بلوچستان بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بدامنی کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ تشویشناک ہے اے این پی کے مرکزی رہنما ملک عبید اللہ کاسی کی اغوا کے بعد بے دردی سے شہادت نے ثابت کیاکہ حکومت اور انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ملک عبیداللہ کاسی کی ہاتھ پاوں بندھی لاش شہر ناپرساں میں حکومتی رٹ نہ ہونے کی دلیل ہے ریاست اور ریاستی ادارے اگر عوام اور سیاسی و قبائلی رہنماوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو اپنی ناکامی کا اعتراف کرکے عوام کواپنی تحفظ کااختیار دیا جائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ملک عبیداللہ کاسی شہید کے فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کو قاتلوں اغوا کاروں اور چوروں کے رحم پر چھوڑا بعد ازاں انہوں نے سابق ڈپٹی اسپیکر حاجی عنایت اللہ بازئی کے بھائی سابق ناظم حاجی ثنااللہ بازئی اور مولانا پیر محمد کے بھابی کی انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر جمعیت علمااسلام تحصیل کچلاک کے امیر مولانا خدائے دوست حاجی عبدالصمد حقیار حاجی نعمت اللہ ملاخیل اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے دریں اثنا انہوں نے اپنی رہائش پر جمعیت علمااسلام کے کارکنوں پر مشتمل مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلط حکمران گفتار کے ہیرو اور کردار کے زیرو ہیں پی ڈی ایم حکومت اور ان کے سرپرستوں کے لیے درد سر نہیں تو اسے توڑنے کی سازشیں کیوں کی جارہی ہے حکومتی وزرا اپوزیشن اتحاد کے خلاف بیان بازی اور سازشوں کی بجائے کارکردگی پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا آمرانہ اور جابرانہ طرز عمل جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button