اہم خبریںپاکستان

فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

پشاور : ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اورفردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

جسٹس روح الامین نے کہا کہ جس جج کی دل آزاری کی گئی اس کے قبر پر جا کر دعا کرے اور معافی مانگیں، ہم عوامی نمائندے ہیں، ہماری ذمہ داری زیادہ ہے۔ جسٹس نے مزید کہا کہ قانون بنانے والے قانون سے نکال دیں کہ ہم کسی کے خلاف بھی بول سکتے ہیں، آپ ذمہ دار لوگ اس طرح زبان استعمال کریں گے تو عام آدمی سے کیا کہیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری اورفردوس عاشق اعوان کو تحریری حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس روح الامین کا کہنا تھا کہ آپ حلف نامہ جمع کریں پھر ہم آرڈر کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button