اہم خبریںپاکستان

ڈونلڈ ٹرمپ ہار گئے، اب عمران خان کی باری ہے: سراج الحق

سراج الحق کہتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ ہار گئے، اب عمران خان کی باری ہے، عوام نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کردیا۔

امیر جماعت اسلامی نے بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت گزشتہ حکومتوں کا تسلسل ہے، عوام نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا، اب آپ استعفیٰ دے کر گھر جائیں گے یا پھر یوٹرن لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اورسرمایہ داروں کےنظام کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا اپنا اپنا بیانیہ ہے، ہمارا بیانیہ اس ملک میں اسلامی نظام لانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button