اہم خبریںپاکستان

بہتر لاجسٹک سے دشمن کی مہم جوئی کا موثر جواب دیاجاسکتا ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بہتر لاجسٹک سے دشمن کی مہم جوئی کا موثر جواب دیاجاسکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور لاجسٹک انسٹالیشنز کا دورہ کیا، اس موقع پر  چیف آف لاجسٹکس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور  کوارٹر ماسٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ موثر اورآسان لاجسٹک سے آپریشنل تیاریوں کی صلاحیت بڑھتی ہے، اور بہتر لاجسٹک سے دشمن کی مہم جوئی کا موثر جواب دیاجاسکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button