
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 30 دسمبر سے 20 فروری تک پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احم نے کہا کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے زوردار بیان دیا ہے، انہوں نے کہہ دیا کہ فوج کو نشانہ بنانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی تھی، بلاول بھٹو نے سمجھدار سوچ کا عندیہ دیا، پیپلز پارٹی استعفی نہیں دے گی، 30 دسمبر سے 20 فروری تک پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر شخص کہتا تھا کہ جہانگیر ترین بھاگ گئے اب وہ واپس آگئے ہیں، جہانگیر ترین کوسراہنا چاہیے کہ وہ واپس آگئےہیں۔




