محکمہ ایکسائز کے موٹر وہیل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں اسمارٹ کارڈ کی ڈیلیوری ایک ہفتے سے متاثر

0 32

کراچی :  محکمہ ایکسائز کے موٹر وہیل ٹیکس ڈیپاٹمنٹ میں اسمارٹ کارڈ کی ڈیلیوری ایک ہفتے سے متاثر ہے، تقریبا 10ہزار اسمارٹ کارڈ زیر التوا پڑے ہیں۔

موٹر وہیکل ٹیکس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز میں یومیہ تقریبا 11سو موٹرسائیکلز، 4سو نان کمرشل اور ڈھائی سو کے قریب کمرشل گاڑیاں رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔ محکمہ ایکسائز نے اسمارٹ کارڈ بنانے کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیا ہوا ہے۔ معاہدے کے مطابق کمپنی کو 2 سے تین دنوں میں اسمارٹ کارڈ کی ترسیل کرنی ہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی ادائیگی نہ ہونے کے باعث اسمارٹ کارڈز جاری نہیں کررہی، محکمہ ایکسائز سندھ نے گزشتہ سال نومبر میں اسمارٹ کارڈ جاری کرنے شروع کیے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.