وفاقی کابینہ کی چیف سیکرٹری جواد رفیق اور آئی جی انعام غنی کو تبدیل کرنے کی منظوری
اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق اور آئی جی پنجاب انعام غنی کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کے جائزہ کے علاوہ رویت ہلال سے متعلق قانون سازی پر سفارشات پیش کی گئیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بریفنگ دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق کی جگہ کامران علی افضل کو تعینات کرنے کی منظوری دی جبکہ آئی جی پنجاب کی تعیناتی کیلئے راؤ سردار کے نام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کامران علی افضل اس وقت وفاقی سیکرٹری انڈسٹریزہیں جبکہ راؤ سردار ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی پنجاب تعینات ہیں۔