دنیا بھرمیں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2کروڑ71لاکھ 3ہزار845ہوگئی

0 32

بیجنگ (شِنہوا)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ 7ستمبرکوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں ۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ71لاکھ 3ہزار845تک پہنچ گئی ہے، امریکہ62لاکھ76ہزار365مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت42لاکھ4ہزار613 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اوربرازیل41لاکھ37ہزار521مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔روس میں10لاکھ22ہزار228 مصدقہ کیسز ہیں پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد6لاکھ 83ہزار702جبکہ کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 66ہزار 521 تک پہنچ گئی ہے۔جنوبی افریقہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 38ہزار517اورمیکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 34ہزار23جبکہ سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 4لاکھ 98ہزار989تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد90ہزار551ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.