موت بدترین نہیں بری چیز ایمان کے بغیر مرنا : فیروز خان

0 27

کراچی  :  فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی سٹوری میں کہا کہ موت بدترین چیز نہیں ہے ، سب سے بری چیز ایمان کے بغیر مرنا ہے ۔اداکار نے کہا کہ سب سے بری چیز نیک اعمال کے بغیر مرنا ہے ، توبہ کئے بغیر مرنا ہے ، اپنے دل کو اللہ سے جوڑے بغیر مرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب سے بری چیز اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارے بغیر مرنا ہے ، ایسی حالت میں مرنا جو اللہ تعالی کو ناپسند ہے ۔فیروز خان نے مزید کہا کہ اس حالت میں موت آنا سب سے برا ہے ۔ اداکار کے اس معنی خیز پیغام کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جارہا ہے اور انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر فیروز خان کی یہ سٹوری تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.