گورنر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا

0 27

گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللّٰہ یاسین زئی نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منگل کو سہ پہر چار طلب کرلیا ہے۔

گور نر بلوچستان کے دستخط سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 8 ستمبر کو سہ پہر چار طلب کیا گیا ہے اور یہ رواں پارلیمانی سال کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا۔

اس اجلاس میں 12ستمبر کو میر حاصل بزنجو مرحوم کی وفات کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا، اسمبلی کا اجلاس 17ستمبر تک جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.