بلوچستان
کوئٹہ ، کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 2کانکن جا ں بحق، 4 زندہ نکال لئے گئے

کوئٹہ : سراغڑگی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکے کے نتیجے میں 2 کان کن جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 کو زندہ نکال لیا گیا۔
چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کا کہنا ہے کہ 2 کان کن ابھی تک کان کے اندر پھنسے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
عبدالغنی کا کہنا ہے کہ کان میں دھماکے سے 2 کان کن جان بحق ہوئے جبکہ 4 کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔




