شوبز

احمد علی اکبر کی اداکاری سے بھارتی اداکارہ بھی متاثر

لاہور : پاکستانی اداکار احمد علی اکبر نے اپنی اداکاری سے بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کو بھی اپنا گرویدہ کر لیا۔

بھارت کی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے سوشل میڈیا پر احمد علی اکبر کے ڈرامے “پری زاد”کی آخری قسط کے ایک منظر کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اس ڈرامے میں احمد علی اکبر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ غیر معمولی ہے”۔

سونم باجوہ کی تعریف پرجوابا احمد علی اکبر نے اداکارہ کی انسٹا سٹوری کو اپنے انسٹا گرام پر دوبارہ شیئر کیا، انہوں نے سونم باجوہ کی تعریف پر شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button