بلوچستان

کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 3 افراد ہلاک

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے علاقے بولان میں تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں 2افراد سعد اللہ اوراحسان موقع پر جاں بحق جبکہ محمد صدیق اور نعمت اللہ زخمی ہوگئے اسی طرح شہباز ٹاﺅن کے علاقے میں حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ بولان حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق چمن سے بتایاجاتاہے۔مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button