بھارتی کسانوں کا احتجاج تیسرے ماہ میں داخل، مودی سرکار کے جنگی طرز پر اقدامات
نئی دہلی : بھارتی کسانوں کا احتجاج تیسرے ماہ میں داخل ہو گیا، مودی سرکار نے نہتے کسانوں کو روکنے کیلئے جنگی طرز پر انتظامات کر لیے۔
دلی کے اردگرد بھارتی پولیس کی نگرانی میں غازی پور، سنگھو اور ٹکری بارڈز پر سڑکوں پر کیل لگا کر کنکریٹ کی دیوار بنا دی گئی ہے، لوہے کی تاروں کا حصار بھی بنایا گیا ہے۔ حکومت کے ان اقدامات کے باوجود مظاہرین نے متنازع زرعی قوانین کے خلاف ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، دوسری جانب ماحولیات کی معروف کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھی بھارتی کسانوں کی تحریک کی حمایت کی ہے۔
مشترکہ کسان مورچہ کے رہنماوں نے 6 فرروی کو ہائی ویز اور سڑکیں بلاک کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے بھارتی معیشت کو خاصا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔