رواں برس خطبہ حج ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ دیں گے

0

ریاض: (ویب ڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو حج 2022 کے لیے خطیب مقرر کر دیا گیا ہے۔
‘حرمین شریفین’ کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم 9 ذوالحجہ کو عرفات کی ‘مسجد النمرۃ’ میں حج کا خطبہ دیں گے۔
پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ آرگنائزیشن آف مسلم اسکالرز کے صدر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.