بین الاقوامی
ٹرمپ روسی صدر کا پالتو جوبائیڈن، انتخابی نتائج کی تاریخ بڑھی تو دھاندلی ہوگی:امریکی صدر

واشنگٹن : مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہاٹرمپ عوام کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے ، عوام جمہوریت واپس لیکر رہیں گے ، ٹرمپ کو بوریا بستر گول کر کے گھر جانا ہو گا۔جو بائیڈن نے یہ بھی کہا کورونا اسی وقت جائے گا جب ٹرمپ گھر جائیں گے ۔دریں اثنا سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ صدارت کو بھی ریئلٹی شو کی طرح چلا رہے ہیں۔دوسری طرف امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ اگر انتخابی نتائج کی تاریخ بڑھی تو دھاندلی ہو گی۔ٹرمپ نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ انتخابی نتائج کو التوا کا شکار کر سکتی ہے ۔



