• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

پی ایس ایل فائنل، شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کو غلط ثابت کر دیا

web desk by web desk
February 28, 2022
in کھیل
0
پی ایس ایل فائنل، شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کو غلط ثابت کر دیا

سابق کپتان نے فاسٹ بائولر کو مشورہ دیا تھا کہ وہ فی الحال کپتانی کی آفر قبول نہ کریں اور صرف اپنی بائولنگ پر توجہ دیں
لاہور: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اتوار کو تجربہ کار آل رانڈر شاہد آفریدی کو غلط ثابت کر دیا جب انہوں نے اپنی ٹیم کی قیادت میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)ٹائٹل جیتا۔ قلندرز نے سلطانوں کو آٹ کلاس کیا اور انہیں 42 رنز سے شکست دی جب کہ شاہین کی قیادت میں لاہور کی ٹیم نے اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور سات ایڈیشنز میں اپنا پہلا پی ایس ایل ٹائٹل جیتا۔قلندرز کی انتظامیہ اس سال کے پی ایس ایل سے قبل 21 سالہ نوجوان کو اپنے کپتان کے طور پر لے آئی لیکن شاہد آفریدی اس فیصلے کے خلاف تھے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ میں نے شاہین کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کپتانی قبول کرنے سے پہلے ایک یا دو سال انتظار کریں تاکہ وہ اپنی بولنگ پر زیادہ توجہ دے سکیں لیکن چونکہ وہ بھی آفریدی ہے اس لیے اس نے میری بات نہیں سنی۔سابق کپتان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس نے یہ ذمہ داری قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ مجھے غلط ثابت کریں گے۔ شاہین آفریدی نہ صرف پی ایس ایل فرنچائز کو فتح سے ہمکنار کرنے والے سب سے کم عمر کپتان بن گئے بلکہ وہ پی ایس ایل 7 میں سب سے زیادہ (20) وکٹیں لینے والے بائولر بھی بنے۔

Previous Post

روزنامہ شال2022-02-28

Next Post

عاطف رانا کا جیت کی خوشی میں کھلاڑیوں کیلئے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان

Next Post
عاطف رانا کا جیت کی خوشی میں کھلاڑیوں کیلئے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان

عاطف رانا کا جیت کی خوشی میں کھلاڑیوں کیلئے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.