اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم نے پھر ماسکو میں اصولی موقف دنیا کے سامنے پیش کیا ، طاقت کا استعمال کسی بھی تنازعہ کا حل نہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد  وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پھر ماسکو میں اصولی موقف دنیا کے سامنے پیش کیا ، طاقت کا استعمال کسی بھی تنازعہ کا حل نہیں ۔

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے موقع پر وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے ٹویٹ میں کہا کہ روس اور یوکرین کو مذاکرات سے مسئلہ حل کرنا چاہیئے پاکستان تنازعے کے بچائے اقتصادی ترقی اورپائیدار امن کیلئے کوشاں ہے سفارتی سطح پر ہمیں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے میںمدد ملی ہے فرخ حبیب نے کہا کہ سوال کرنے والوںکو پتہ ہونا چاہیئے وزیراعظم عمران خان بڑے میچ کے کھلاڑی ہے وزیراعظم کی جانب سے مسئلہ کشمیر سے لیکر افغانستان ، توانائی اور اسلاموفوبیا پر بات ہوئی عمران خان نہ کبھی جھکے گا اور نہ ہی پاکستانیوں کو جھکنے دے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button