بلوچستان

کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے ہوٹل میں کھانا کھانے میں مصروف 3 پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نیتجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا، تینوں کو ایدھی رضا کاروں نے سول اسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اے ایس آئی اور پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button