بلوچستان

سینئر سیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے ۔

بلوچستان کے سینئر سیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ پنجاب میں ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 76 برس تھی، ان کے بیٹے چنگیز چلغری نے اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالحئی لاہور سے بہاولپور جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ نے ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کے ٹریفک حادثے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم  بلوچستان کی قومی سیاست کے ایک بڑے اور اہم رہنماء تھے، ان کی زندگی طویل جدوجہد سے بھرا ہے، وہ بی ایس او کے بنیاد رکھنے والوں میں سے تھے، ان کے انتقال سے ملک بلخصوص بلوچستان کی سیاست میں دھچکا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سینئر سیاستدان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحئی بلوچ ایک سینئر اور بزرگ سیاستدان تھے، انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے بلوچ قوم پرست رہنما عبدالحئ بلوچ کے روڈ حادثہ میں انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ یکم فروری 1946 کو بولان میں پیدا ہوئے، انہوں نے ڈاؤ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا، اور 1970 سے 1977 تک نیشنل اسمبلی کے رکن رہے، ان کا شمار بلوچستان نیشنل موومنٹ کے بانی رہنماؤں میں ہوتا تھا، وہ بعد میں نیشنل پارٹی کے صدر بنے، اور 2018 میں اپنی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بنالی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button