بین الاقوامی
امریکی ڈپٹی سفیر ناپسندیدہ شخصیت، روس نے ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

ماسکو : روس نے امریکی ڈپٹی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کیا اور انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
بارٹل گورمین ماسکو میں امریکی مشن کے ڈپٹی چیف کے طورپر کام کر رہے تھے، اس سے پہلے عراق، اردن، چین، قزاقستان اور آرمینیا میں مختلف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی اقدام پرامریکا بھی اپنا رد عمل جلد سامنے لائے گا۔




