بلوچستان

عمران خان مخالفین کو تشدد و انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں ، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان مخالفین کو تشدد اور انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے آج کے ہٹلر ثابت ہوچکے ہیں محسن بیگ پر تشدد آزاد صحافت پر تشدد ہے، حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا محسن بیگ کا جرم ہے۔حافظ حمداللہ نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپے اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ محسن بیگ پر تشدد آزاد صحافت پر تشدد ہے، حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا محسن بیگ کا جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نہ جمہوریت ہے نہ جمہوری حکومت ہے، آمریت ہے، عمران خان مخالفین کو تشدد اور انتقام کا آئے روز نشانہ بناتے ہوئے آج کے ہٹلر ثابت ہوچکے ہیں۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ محسن بیگ کے گھر پر چھاپا چادر اور چاردیواری کے تقدس کی توہین اور پامالی ہے، قانون کے چوکیداروں کے ہاتھوں بغیر وارنٹ گرفتاری قانون کی توہین ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button